فیصل آباد کے نواحی علاقہ سٹی سمندری میں وکلاء کی سیاسی بحث پر گرما گرمی سے نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔
وکیل نے ساتھی وکیل پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرا دیا تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ عثمان صدیق اور عمران نامی ایڈووکیٹ کے درمیان سیاسی بحث نے شدید موڑ لے لیا جس پر ایڈووکیٹ عثمان کے مطابق عمران نے اس پر سیدھے فائر کھول دیے واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی سمندری میخ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے عمران خان کی حکومت جاتے ہی سیاسی مباحثے میں لڑائی جھگڑوں کے درجنوں واقعات اب تک رپورٹ ہو چکے ہیں