ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کا حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے پر تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار

لاہور:نومنتخب وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلی بن گئے ہیں جس پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھرپور انداز میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔

گورنر ہائوس لاہور میں وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور پارٹی قائدین بھی شریک ہوئے۔

اسی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی حمزہ شہباز حلف اٹھاتے ہیں تو مریم نواز خوشی میں تالیاں بجاتی ہیں۔

ٹوئٹر پر یہ ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی کہ بھائی کی کامیابی پر بہن کی خوشی دیدنی۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے بھائی کی تقریب حلف برداری کے لیے سفید رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ ہمیشہ کی طرح حسین لگیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں