ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنرہائوس لاہورپرغیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتا ہوں، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنرہائوس لاہورپرغیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتا ہوں، صوبائی انتظامیہ نے آئین اور قانون کی صریحا خلاف ورزی کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔علاوہ ازیں فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات کو فیصلہ آیا کہ الیکشن ہوگا، چیف جسٹس نوٹس لیں، معاملے کو دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلی کا استعفی مسترد کردیا ہے اس سے قبل ن لیگ والوں نے بھی کہا تھا وزیراعلی کا استعفی غیرقانونی ہے، اس وقت آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے کیا وزیراعلی، اسمبلی اور عوام کو بائی پاس کیا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انہوں نے گورنر ہائوس پر قبضہ کرکے نجی تقریب حلف برداری کی، ایسے مینڈیٹ اور حلف کو کون مانے گا، انٹراکورٹ اپیل کی تو پتا چلا جج صاحب نہیں ہیں، حلف کے بعد اپیل سنی جارہی ہے اس کا کیا فائدہ، ایک کیلئے 24 گھنٹے عدالتیں کھلی ہیں ایک کے لیے بند، یہ سمجھ نہیں رہے پاکستان کس بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، لوٹوں کے کیس کو سنا نہیں جارہا جوکہ سارے مسائل کی جڑ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ کیسز کو تیزی سے سنا جارہا ہے کچھ پر فیصلے نہیں ہو رہے اور یہ سب جس طرح سے ہورہا ہے مجھے لگتا ہے کہ ہماری عدالتیں رینکنگ میں آخری نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں