میڈرڈ(جسارت نیوز)وئیفا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سرفہرست ہیں۔ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی 125گول کے ساتھ دوسرے جبکہ پولینڈ کے روبرٹ لیوانڈوسکی 86ول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔فرانسیسی کھلاڑی کریم بینزیما صرف ایک گول کے فرق سے لیوانڈوسکی سے پیچھے ہیں۔ ان کے گول کی تعداد 85ہے۔سابق اسپینش کھلاڑی رال گونالیز 71گول کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ڈنمارک کے سابق کھلاڑی روڈ وین نسٹلروئی 56گول کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔