ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمعہ اور تراویح میں سوا دو لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں حاضری

مقبوضہ بیت المقدس: جمعہ کے روز نماز جمعہ اور شام کو نماز تراویح اور عشا کی نمازوں میں سو دو لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں حاضری دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کی نمازاور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں دو لاکھ 20 ہزار فلسطینیوں نے قبلہ اول میں نماز ادا کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔اسرائیلی فوج نے باب المغاربہ کی سمت سے مسجد اقصی پر دھاوا بولا، فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں