ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قیدیوں کی عیدی،6ماہ کی سزا معاف

سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی چھ ماہ کی سزا معاف کردی۔
معافی کا اطلاق سزائے موت، اغواء برائے تاوان ، قتل ، ریاست کے خلاف مہم جوئی اور دہشت گردی کے کیسز میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔اس معافی سے صوبے بھر کی جیلوں میں قید بارہ سو دو قیدیوں کو فائدہ ہوگا۔کراچی سینٹرل جیل کے تین سو اکہتر، حیدرآباد کے دوسو چونسٹھ ،سکھر جیل کے دوسو تینتیس ، لاڑکاہ کے ایک سو ایک، خیرپور کے تریسٹھ اور ، میرپورخاص کے سینتالیس قیدیوں کی سزا کم ہو گی۔ وومن جیل کراچی میں قید آٹھ اور اسپیشل وومن پریزن سکھر کے چار قیدیوں کی سزا میں بھی کمی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں