حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لالو لاشاری کے رہائشی امیر علی نے اپنے معصوم بچوں سیماء کلثوم، کریم بخش، رحیم اور ریشم کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وہ مزدور ہے اور مصطفی پارک میں مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوری نہ بڑھنے کے باعث آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی میں سخت پریشان ہے کئی سالوں سے کام کررہاہے لیکن تاحال مزدوری نہیں بڑھائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ عید کا موقع ہے بچوں کی خوشیاں کیسے پوری کی جائیں؟ انہوں نے بلاول زرداری سے اپیل کی کہ وہ اپنے اعلان کردہ مزدور کارڈپر عمل کرائیں اور مہنگائی کے دور میں مزدور طبقے کی پریشانیوں کو دور کیاجائے۔