ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر ز نے اپنی دھاک بٹھا دی

لندن(جسارت نیوز) انگلش کاؤنٹی کرکٹ چمپئن شپ کے میچز میں حارث رؤف کے 5 شکار جب کہ شاہین آفریدی نے میچ میں 4 وکٹیں اڑا دیں۔انگلش کاؤنٹی کرکٹ چمپئن شپ میں کینٹ کیخلاف یارکشائر کے لیے حارث رؤف نے پہلی اننگز میں 14 اوورز میں 65 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ناٹنگھم شائر کیخلاف ووسٹرشائر کے اظہر علی دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے، وہ اس بار 5 رنز بناسکے جبکہ ان کی پہلی اننگز 6 پر تمام ہوگئی تھی، ڈرہم سے میچ میں سسیکس کے محمد رضوان 5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، دوسرے اینڈ پر چیتشور پجارا 128 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔دوسرے دن لنکا شائر کیخلاف محمد عباس نے بھی 3 وکٹیں اڑادیں، حسن علی نے حریف ٹیم کے لیے دوسری اننگز میں ایک وکٹ لے کر میچ میں شکاروں کی تعداد 4 کرلی، وہ ابتدائی دن 3 وکٹیں اڑاکر نمایاں رہے تھے، لیسٹرشائر کیخلاف مڈل سیکس کے شاہین نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا، انھوں نے 3 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں