ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرمی کا پارہ ہائی،اسپتالوں میں انتظامات

کراچی سمیت سندھ بھر میں پارہ ہائی۔ سندھ حکومت نے گرمی کی موجودہ لہر کے پیش نظر اسپتالوں میں ضروری انتظامات کی ہدایت کردی۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی نئی لہر دو مئی تک جاری رہے گی۔ سندھ حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔اسپتالوں، صحت مراکز میں گرمی سے متاثرہ افراد کے لیے خصوصی وارڈز مختص کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں ۔ بالخصوص بزرگ شہریوں اور بچوں کا خیال رکھا جائے ۔گرمی کی تازہ لہر سے بچنے کے لئے شہری زیادہ سے زیادہ پانی پیئں اور باہر نکلنے کی صورت میں گھیلا کپڑے سے سر ڈھانپ کر کے رکھیں ۔ میڈیا عوام میں اس حوالے سے آگاہی فراہم کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں