ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بریڈا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

بریڈا(جسارت نیوز) نیدرلینڈز کے شہر بریڈا میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیت مظہر حسین نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا- جس میں سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد واصف، کمرشل قونصلر راؤ رضوان اور پاکستانی کمیونٹی کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔میزبانوں نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے قومی ہیروز اولمپیئن خواجہ محمد جنید اور اولمپیئن کلیم اللہ خان کی شرکت پر مسرت کا اظہار کیا- ٹیم کے ہیڈ کوچ ایکمین سیگفرائیڈ جن کا تعلق بھی نیدرلینڈز سے ہے، ان کی محنت پر خراج تحسین پیش کیا گیا- کمیونٹی نے ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کو سراہا اور امید کی کہ اس طرح کے میچوں کا سلسلہ جاری رہے گا جو کہ نہ صرف ہاکی بلکہ باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے۔کمیونٹی نے ٹیم کے اسپین میں کھیلے جانے والے میچوں اور پاکستان کی ایشیا کپ میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں