ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

ریاض: سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اورمسجد نیوی ﷺ میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی۔

ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اورکینیڈا میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی جائے گی۔

افغانستان میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی۔ قندھار کی عید گاہ میں امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بھی عید کی نماز ادا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں