شمالی شام میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے انیس دہشتگرد مارے گئے۔
ترک امور دفاع نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ دہشتگرد تنظیم کے خلاف آپریشن جاری ہے،دہشتگردوں کو دیکھتے ہی ختم کرنا جاری ہے ،اس سلسلے میں شاخ زیتوں آپریشن کے حامل علاقے پر اشتعال انگیز فائرنگ کرنے والے دہشتگردوں میں سے 19کو ہماری بہادر فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔
دوسری جانب، ترک ضلع شرناق میں جاری ایرن محاصرہ 5 آپریشن کے علاقے میں ہوئی جھڑپ کے دوران ایک ترک فوجی شہید اور ایک دیگر زخمی ہو گیا ۔
وزارت کے مطابق، شرنا ق جینڈر میری کے زیر نگرانی کوہ جدی میں جاری آپریشن کے دوران جوابی کاروائی میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔