عراقی شہر الانبار میں امریکی فضائی اڈے عین الاسد کے قریب دو میزائل گرے ہیں۔
عراقی پولیس کے مطابق الانبار میں واقع عین الاسد فوجی اڈے کے قریب دو میزائل گرے جن میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں میں سے ایک اڈے سے چار کلومیٹر دور گرا۔
واضح رہے کہ عین الاسد پر داعش کے خلاف مصروف عالمی قوتوں کے مشیر تعینات ہیں۔
داعش مخالف عالمی اتحادی قوتوں سے متحارب فوج کے عراق میں فرائض گزشتہ دسمبر میں مکمل ہوگئے تھے البتہ ان کے مشیر تا حال وہاں متعین ہیں۔