ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

بغداد: عراق میں آئل ریفائنری پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ریفائنری کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام نے ملک کے جنوبی شہر اربیل میں اہم آئل ریفائنری پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کے نتیجے میں نتیجے میں کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا، اور ریفائنری کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کردستان ریجنل گورنمنٹ کی انسداد دہشتگردی فورس کا کہنا ہےکہ اتوار کے روز کار اربیل کی کار آئل ریفائنری پر 6 میزائل فائر کیے گئے جو عراق کے علاقے برطلہ سے فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک میزائل ریفائنری کے مرکزی ٹینک کو لگا تاہم واقعے کے بعد صورتحال کو فوری کنٹرول کرلیا گیا۔

عراقی فورسز کا کہنا ہےکہ دیگر میزائل ریفائنری کے بیرونی علاقے میں گرے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عراقی وزیراعظم کا کہناہے کہ عراقی فورسز میزائل حملے کے پیچھے ملوث عناصر کا پیچھا کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں