ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لگتاہے فرح ہی وہ چڑیاہے جس میں عمران خان کی جان ہے،  ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ   عمران نیازی نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچائوتحریک پرکم،،فرح گوگی بچائو،،پرزیادہ زوردیا ۔ فرح گوگی بچائو تحریک کا اصل مقصد عمران بچائو تحریک ہے ۔ 

عمران نیازی کی  حالیہ پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہو ئے ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ  عمران نیازی نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچائوتحریک پرکم،،فرح گوگی بچائو،پرزیادہ زوردیا ، فرح گوگی بچائو تحریک کا اصل مقصد عمران بچاو تحریک ہے۔  انہوں نے کہا  مئی میں ہونے والا،،لانگ مارچ،، ملک بچاو نہیں گوگی بچاومارچ ہے۔   انہوں نے کہا

  کل جس کے درجنوں ترجمان تھے آج وہ فرح گوگی کاترجمان بن کے بیٹھاہے۔ خان صاحب اگر گوگی خان بے قصورہے توفائزعیسی کی اہلیہ کاقصور کیا تھا؟یہ فیصلہ تم نے نہیں عدالت اور احتساب کے اداروں نے کرناہے

تم ہوتے کون ہواداروں سے پوچھنے والے اب آپ نے اداروں کو تلاشی دینا ہوگی ۔ انہو ں  نے کہا دودن پہلے فوادچوہدری نے فرح گوگی کی پہچاننے سے انکارکیا جبکہ آج عمران نیازی نے انکے حق میں پریس کانفرنس کرڈالی۔

جس سے لگتاہیکہ،،فرح گوگی،،ہی وہ،،چڑیا،، ہے جس میں عمران نیازی کی جان ہے۔  انہوں نے کہا  نیازی صاحب تیری جھوٹ سن سن کے قوم کہ کان پک گئے ،   اب وقت آچکا ہے کہ نیازی فرح گوگی اورتوشہ خانہ والی تحائف کا حساب دیں    قانون کی گرفت سے نہ تم اورنہ فرح گوگی بچ نکلے گی ۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں