لاہور:پنجاب کے دریاﺅں میں 10 سال کےلئے مچھلی پکڑنے پرپابندی لگا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دریاﺅں، نہروں اور ہیڈ ورکس و بیراجز میں معدوم ہوتی آبی حیات کے پیش نظر محکمہ جنگلات و ماہی پروری پنجاب نے یکم ستمبر2022سے صوبائی حکومت کے زیر انتظام آبی گزرگاہوں او ر آبی ذخائر کو آئندہ دس سال کے لیے آبی پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے کمرشل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پرپابندی لگادی ہے۔
اس ضمن میں 50 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے یکم ستمبر سے منسوخ تصور ہوں گے۔صر ف مخصوص اضلاع میں راڈ لائن یعنی کنڈی کے ذریعے فی کس 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے محکمہ ماہی پروری سے 500 تا5 ہزار روپے (ضلع کے مطابق)فیس دیکر پرمٹ لینا ہوگا۔