ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی میں مہنگائی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ‘ کئی افراد گرفتار

استنبول : تُرک پولیس مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کو گرفتار کررہی ہے

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ استنبول کے تسکیم اسکوائر پر سیکڑوں افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی کوشش کی ،جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی میں مہنگائی کے باعث غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید احتجاج کی توقع ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں