ریاض(آن لائن‘ اے پی پی) سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں عیدالفطر پیر کو منائی گئی۔ مسجد الحرام اور مسجد نیوی میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی۔افغانستان، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اورکینیڈا میں پیرکو عیدالفطر منائی گئی۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی عید پیر کو منائی گئی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر آج منائی جائے گی۔ علاوہ ازیں سعودی خبررساں ادارے کے مطابق عید الفطر کے موقع پر خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو اسلامی ممالک عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔