ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کا نیا گورنر کون ہوگا؟ ایم کیو ایم پاکستان نے تین ناموں کو فائنل کرلیا

کراچی :سندھ کے نئے گورنر کے لئے ایم کیو ایم پاکستان نے تین ناموں کو فائنل کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسرین جلیل، وسیم اختر اور عامر چشتی کا نام فہرست میں شامل ہے، متحدہ پاکستان نے فہرست میں پہلا نام نسرین جلیل دوسرا وسیم اختر اور تیسرا عامر چشتی کا رکھا گیا ہے,تینوں نام ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاق کو دیئے ہیں-

گورنر شپ کیلئے ایم کیو ایم پاکستان سے وفاق کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان کے پیش کردہ ناموں پر وفاق نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نسرین جلیل اور وسیم اختر کے ناموں پر کچھ سرکاری حلقوں کے تحفظات ہیں،ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کوئی اعتراض آیا تو غور کیا جائے گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں