ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر آئینی وزیراعلیٰ نے بڑے صوبے کو ابا جی کی وراثت سمجھ رکھا ہے،گورنر پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ جعلی غیر آئینی وزیراعلیٰ نے صوبے کو اباجی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری نہیں ہر وفاقی اور صوبائی آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون سجدہ ریز ہوئے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جعلی غیر آئینی وزیراعلیٰ نے بڑے صوبے کو اباجی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چند روز قبل عثمان بزدار کا استعفا مسترد کرتے ہوئے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس پر پولیس کی مدد سے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں