ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن: آتشزدگی، بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے جوار میں آتشزدگی کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق کیوزون سٹی کی فلپائن یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک گھر کی دوسری منزل پر لگنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے لگنے والی آگ میں 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

فائر بریگیڈ ٹیموں نے 2 گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

آگ لگنے کی وجہ کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں