ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے فضائی حملوں سے متعلق افغان ناظم الامور کاخط مسترد کردیا

نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغان مشن کے نام نہاد ناظم الامور کی جانب سے سلامتی کونسل کی صدر کو سرحد پار سے مبینہ پاکستانی فضائی حملوں کے بارے میں تحریر کردہ خط مسترد کر دیا گیا ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نام نہاد افغان ناظم الامور نمائندگی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس لیے افغانستان کے بارے میں انہیں آواز اٹھانے کا ابھی کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدرBarbara Woodwards کے نام یہ خط افغان ناظم الامور نصیر احمد فائق نے لکھا تھا جو معزول صدر اشرف غنی کے دور حکومت کے بعد سے بدستور اس عہدے پر فائز ہیں کیونکہ اقوام متحدہ نے طالبان کی عبوری حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا۔اقوام متحدہ میں طالبان کی جانب سے مقرر کیے گئے سفیر سہیل شاہین نے نیو یارک میں ابھی تک اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں