پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے چوتھے میچ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے اسپینش ٹیم کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ کھیل کے پہلے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول رضوان نے شارٹ کارنر کے زریعے اسکور کیا.پھر دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے مبشر کی جانب سے شارٹ کارنر کی مدد سے دوسرا گول کرکے میچ میں صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے تیسرا فیلڈ گول اعجاز علی نے گول سکور کیا. پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان نے اسپین کی ٹیم پر صفر کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل کی.دوسرے ہاف کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے رومان نے چوتھا گول اسکور کیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں اسپین کی ٹیم میچ کا واحد گول کرنے میں کامیاب ہوئی.پاکستان نے مقررہ وقت کے اختتام پر اسپین سے ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔
پاکستان ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر,گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف,ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود ہیں۔ پاکستان دو میچز کی سیریز کا اگلا میچ 4 مئی کو بارسلونا میں کھیلے گا۔