ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چشمہ شفاء۔36

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

 

آج ہم صحت کے جس مسئلے اور اس کے گھریلو علاج کے بارے میں آپ کے ساتھ بات کریں گے وہ ہے بالوں میں خشکی۔ لیکن مسئلے کی حتمی تشخیص کے لئے سب سے پہلے ہم ،ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی یاد دہانی کروانا ضروری خیال کرتے ہیں۔

 

خشکی سکری ایک بہت عام مسئلہ ہے جو سر کی جلد کے اُکھڑنے اور جھڑنے کا سبب بنتا ہے۔ خشکی سکری کی بنیادی وجہ جلد کو آئلی، سرخ اور بھُربھُری شکل میں لانے والا عنصر سیبیورئیک ڈرماٹائٹس ہے۔

 

اس کے علاوہ خشکی سکری کی دیگر وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:

  • بالوں کو اچھی طرح اور موزوں وقفوں سے نہ دھونا
  • غیر صحت مند خوراک  اور وٹامن کی کمی
  • برص یا ایگزیما جیسی جلدی بیماریاں
  • ہئیر جیل یا پھر ہئیر کئیر مصنوعات کا بہت زیادہ استعمال
  • سرد اور خشک آب و ہوا
  • شیمپو کا بالوں میں رہ جانا
  • موسمیاتی تبدیلیاں
  • شیمپو کی تبدیلی
  • بالوں کو کم یا پھر بہت زیادہ دھونا
  • غیر معیاری ہئیر کلر کا استعمال
  • خشک، ٹھنڈا یا پھر بہت زیادہ گرم ماحول
  • بلوغت، ذہنی دباو اور مینا پاز جیسے ہارمونل مسائل
  • بالوں کی جڑوں میں بیکٹیریا اور  فنگس بننا

 

خشکی سکری سے بچاو کے لئے ہمارے تجویز کردہ قدرتی طریقے کچھ اس طرح ہیں:

 

لیموں کا پانی:

لیموں کے پانی  کو سر کی جلد میں لگانے سے پہلے بالوں کو ہلکے شمپو سے دھوئیں۔ بالوں میں نمی کی موجودگی میں لیموں کا رس جڑوں میں لگا کر انگلیوں کی پوروں سے نرمی کے ساتھ مساج کریں۔ آدھے گھنٹے کے بعد دوبار  ہلکے شیمپو سے دھوئیں ۔ بالوں سے شیمپو کے مکمل اخراج کا یقین کریں کیوں کہ بالوں کی جڑوں میں لیموں کے رس کی موجودگی کے ساتھ اگر  سورج کی روشنی میں جائیں گے تو بالوں کی جڑیں کھُل جائیں گی۔

لیموں کے رس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ سر کی جلد کو صاف کرتا، تیل کی زیاتی کو کم کرتا اور جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔

پھولوں کے تیل:

بالوں کی جڑوں کو نم کرنے کے لئے پھولوں کے تیل سے مساج نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

 

سیب کا سرکہ:

سیب کا سرکہ جلد کے  بیکٹیریا کو ختم کر کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔ ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر اسے شیمپو کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بال دھونے کے بعد مگ میں پانی لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ سرکہ ملا کر سر پر بہائیں۔

 

قدرتی تیل:

بال دھونے کے وقت شیمپو  ہتھیلی میں ڈالیں اور اس میں بیس قطرے پودینے کا اسینشئیل آئل ملا کر استعمال کریں۔

 

زیتون کا تیل:

زیتون کے تیل سے مساج بھی خشکی سکری سے نجات کا موئثر طریقہ ہے۔

 

بچھو بوٹی:

750 ملی لیٹر ابلتے پانی میں ایک  چٹکی بچھو بوٹی ڈالیں اور 2 سے 3 منٹ تک اُبالیں۔ ٹھنڈا ہونے پر  پانی  کو نتھاریں۔ اگر بال صاف ہیں تو اس پانی کو جڑوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد  سادے پانی سے دھو لیں۔

لیکن اگر بال گندے ہیں تو پہلے شیمپو سے دھوئیں اس کے بعد تیار کردہ پانی جڑوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد نیم  گرم پانی سے بال دھو لیں۔

 

لیوینڈر:

ایک چٹکی لیوینڈر ابلتے پانی میں ڈالیں اور 5 منٹ تک ہلکی آنچ پر دم پر رکھ  دیں۔ بعد میں چولھے سے اتاریں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس پانی سے بالوں کو اچھی طرح سے نم کریں اور آدھے گھنٹے کے بعد سادے پانی سے بال دھو لیں۔

 

کھوپرے کا تیل:

بال دھونے سے پہلے کھوپرے کے تیل سے بالوں کی جڑوں میں مساج کریں  اور سر پر تولیہ لپیٹ لیں۔ آدھے گھنٹے بعد بالوں کو برش کریں  اور بعد میں نیم گرم پانی اور شیمپو سے دھو لیں۔

کھوپرے کا تیل جلد کی نمی کو محفوظ کرتا  اور ایگزیما سے نجات دیتا ہے۔

 

ٹی ٹری آئل:

ٹی ٹری آئل حساس جلد میں خارش کا سبب بن سکتا ہے اس لئے اسے کھوپرے کے تیل میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

منرل واٹر:

بالوں کو دھونے کے بعد منرل واٹر سے بالوں کی جڑوں میں مساج کریں اور 5 منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔

 

احتیاطیں

مندرجہ بالا طریقوں کے ساتھ ساتھ خشکی سکری سے نجات کے لئے بعض احتیاطیں بھی ضروری ہیں۔

 

  • وٹامن ڈی  اور کھانے پینے  کی عادات  میں بہتری  لا کر خشکی سکری سے بچا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر چائے، کافی اور کیفین اور گیس  والے مشروبات کے استعمال کو کم کر دیا جائے۔
  • سبز پتوں والی  سبزیوں اور تازہ پھلوں کا وافر استعمال کیا جائے۔
  • دن میں اڑھائی سے 3 لیٹر پانی پئیں۔
  • میٹھے کے استعمال کو کم کر دیں۔
  •  ہئیر کلر اور اس نوعیت کی دیگر کیمیائی ہئیر کئیر اشیاء کے استعمال کو کم کر دیں۔
  • بہت زیادہ سخت شیمپو، ہئیر اسپرے، ہئیر جیل، ہئیر اسٹال مشینوں   کایا تو بالکل استعمال نہ کریں یا پھر کم سے کم استعمال کریں۔
  • خاص طور پر خشکی سکری کا مسئلہ  شدید ہو تو  مذکورہ  ہئیر کئیر مصنوعات کا استعمال مضر ثابت ہوسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں