آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے ساتھ عید منائی اور نماز عید ادا کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
COAS spent Eid with troops in Dungi, Kotli along LOC. Offered Eid prayers with troops. Spec Prayers made 4 security, peace stability of Pak. COAS shared Eid festivities with offrs men. COAS paid tribute 2 all martyrs their families 4 their contributions for peaceful Pak. pic.twitter.com/iM5orwHn8s
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 3, 2022
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں۔
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پرامن پاکستان کے لیے تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے ڈونگی سیکٹر پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کی عید کے روز شہید کیپٹن کاشف اورشہید کیپٹن سعد کے گھر آمد
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے روز شہید کیپٹن کاشف اور شہید کیپٹن سعد کے گھر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
#COAS Begum COAS visited families of Capt Muhammad Kashif Shaheed Capt Saad Bin Amin Shaheed. COAS paid rich tribute 2 Shuhada their families 4 their ultimate sacrifice in the service of motherland. (1/2) pic.twitter.com/hJfUXXXKGM
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 3, 2022