ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

ہنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

آندھی اور تیز ہواؤں سے کمزور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں