ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین میں ہاکی ٹیم کے اعزاز میں عید مِلن پارٹی

بارسلونا: پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے دوران اسپین کے شہر بارسلونا کے پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پروقار عید ملن پارٹی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بارسلونا میں متعین پاکستانی سفارتخانے کے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر, جرمنی سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ڈپٹی مشن پیٹرک,قومی ٹیم سیلیکٹر اولمپیئن کلیم اللہ , منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر,گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف,ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی و قومی ہاکی ٹیم, چوہدری ثاقب طاہر، صدر پاک فیڈریشن، چوہدری امتیاز لوراں کوآرڈینیٹر اوورسیز پاکستانیز، چوہدری امانت مہر، بزنس مین پرویز اختر جانی، ایاز عباسی،چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن,سیدذوالقرنین شاہ، بزنس مین عاصم گوندل، سید جاوید شاہ، مون شہزاد بھٹی، مرزاندیم بیگ بی بی سی اپڈیٹ,ظفرقریشی نیونیوز,طارق بھٹی چینل فورٹی فور,قمر فاروق دنیا نیوز,بابر علی ایم تھرٹی فائیو, رضوان زاہد ہم ٹی وی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اسپین میں متعین پاکستانی ایمبیسیڈر نے قومی ہاکی ٹیم کو بارسلونا میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج ہمارے درمیان قومی کھیل ہاکی کی قومی ٹیم موجود ہے. جس میں بھرپور نیا اور باصلاحیت ٹیلینٹ موجود ہے جو مستقبل میں پاکستان کا پرچم دوبارہ اونچا کرے گا. قومی ہاکی ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید نے پاکستانی سفارتخانے اور پاکستانی کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں