ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے عید کی خصوصی تقریب

دنیا کے کئی دیگر خطوں کی طرح امریکہ میں بھی مسلمان پیر کو عید منا رہے ہیں اور اس موقع پر گزشتہ دو برس سے جاری کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکہ کے ایوانِ صدر میں بھی خصوصی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

عید الفطر کے سلسلے میں پیر کو منعقد ہونے والی تقریب کے میزبان امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن ہیں۔ اس تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف بھی شریک ہوں گے۔

امریکہ میں پیر کو عید منائی جارہی ہے۔ گزشتہ دو برس کے دوران کرونا وبا کے باعث سماجی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اس بار امریکہ میں عید کے روایتی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے​ اتوار کو رمضان کے اختتام اور عید کی آمد کے موقع پر صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن کا خصوصی مشترکہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔​اس پیغام میں صدر اور خاتونِ اول کی جانب سے عید پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں