یورپی یونین کی طرف سے روس پر سخت ترین پابندیوں کا ایک مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔
کوشش ہے کہ روس پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ وہ یوکرین میں اپنی جارحانہ فوجی کارروائیاں ترک کر دے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی مرتبہ اتنی سخت پابندیاں تجویز کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب روس نے یوکرین میں اپنے حملوں میں تیزی جبکہ روسی اتحادی ملک بیلاروس نے بڑے پیمانے پر عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔