ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ  شیخ رشید جیسے فتنہ اور ملک میں خانہ جنگی لے حالات پید اکرتے ہیں،شیخ رشید کو گرفتار کا  خوف نہیں تو پہلے ضمانت کیوں کرارہے ہیں؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ  ملک کا خزانہ لوٹنے کا حساب لئے بغیر انتخابات نہیں ہونگے،الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ فیصلہ ا ب ہم نے کرنا ہے، اپوزیشن نے آئینی طریقے سے عمران نیازی کو اقتدار سے رخصت کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ   عمران خان فرح خان کے وکیل بنے ہوئے ہیں،   اگر فرح بے قصور ہے تو عمران خان اسے واپس وطن لائیں اور وہ اپنے خلاف انکوائری کا سامنا کرے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف حکومت نے مقدمہ درج نہیں کرایا، روضہ رسول کے واقعہ پر عوامی اشتعال سامنے آئے گا۔ لانگ مارچ سے حالات خراب کئے تو ہمارا ردعمل آئے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تاھ کہ  عمران خان اور شہریار آفریدی کو میرے منشیات کیس میں شامل تفتیش کیا جائے۔ فردوس عاشق اعوان وعدہ معاف گواہ بن جائے گی۔  میرے خلاف جھوٹے منشیات کیس میں عمران خان اور شیخ رشید کی گرفتاری کا حکومت نے فیصلہ کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں