ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان اور صدر علی ایف ریزے ہوائی اڈے کا افتتاح مشترکہ طور پر کریں گے

سمندری پشتے  پر  تعمیر کردہ ترکی کے دوسرے رن وے ریزے آرتوین ہوائی اڈے کا افتتاح 14 مئی کو صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف مشترکہ طور پر کریں گے۔

ریزے سے  34 کلومیٹر ہوپا سے 54 کلو میٹر  اور آرتوین سے  125 کلومیٹر  دور پازار کے علاقے میں   موجود  ہوائی اڈے پر پہلی لینڈنگ صدر ایردوان اور صدر علی ایف کے طیارے کریں گے۔

دونوں صدور کو لے جانے والے طیاروں کے رن وے پر اترنے کے بعد دونوں صدور تقریب  والی جگہ  پہنچ جائیں گے۔

افتتاح کے بعد صدر ایردوان، علی ایف اور دیگر مہمانوں  کے  اعزاز میں اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں