ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں، موسم گرم رہے گا‘محکمہ موسمیات

کراچی: عید الفطر کے موقع پر بڑی تعداد میں شہری کلفٹن ساحل پر تفریح کررہے ہیں

کراچی (نمائندہ جسارت) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم9 مئی تک گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بالائی سندھ میں 7 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اس دوران درجہ حرارت45 ڈگری سے زاید رہنے کا بھی امکان ہے اورخلیجِ بنگال میں سائیکلون بننے کا امکان ہے، 7یا 8 مئی کو خلیجِ بنگال میں کم دباو والی صورتِ حال کا امکان ہے، جس سے لو پریشر ایریا سائیکلون بننے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ سائیکلون کا رخ اور اس کے اثرات بنگلا دیش اور میانمار پر رہیں گے، تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سائیکلون سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں