ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارا مڈل آرڈر ابھی تک غیر متزلزل ہے،محمد حفیظ

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کے سابق کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم ابھی تیار نہیں ہے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں امید اور دعا کر رہا ہوں کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آف اسپنر نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹیم میں اب بھی آسٹریلیا کے حالات میں اس طرح کے نتائج کے لیے ضروری اجزا کی کمی ہے.محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ہم آسٹریلیا میں جیتنے کے عمل کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا مڈل آرڈر ابھی تک غیر متزلزل ہے۔جبکہ بولنگ کے شعبے میں صرف شاہین شاہ آفریدی اور حارث رف ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن انہیں بھی ان حالات میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹیم کے لیے کافی چیلنجنگ ہوگا۔محمد حفیظ کی خواہش ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سے جلد ورلڈ کپ سکواڈ کو حتمی شکل دے۔محمد حفیظ کے مطابق بورڈ کو ایک بہتر ٹیم کمبی نیشن بنانا چاہیے اور اگلے پانچ سے چھ ماہ میں اسکواڈ کو حتمی شکل دینا چاہیے۔حفیظ نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے ساتھ انتظامیہ پہلے ہی میگا ایونٹ میں جانے کا فیصلہ کر چکی ہے، انہیں کافی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں