ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی میں بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹیول کا ترک فلم "مورٹل ورلڈ" سے افتتاح

اٹلی میں بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹیول " (Black Silk Tulips)” کا آغاز ترک ہدایت کار علی آتائے  کی فلم "مورٹل ورلڈ” سے ہوا۔

اس سال 15 ویں بار منعقد ہونے والے ” Black Silk Tulips ” فیسٹیول کا افتتاحی گالا دارالحکومت روم کے اسپیس موڈرنو سینما گھروں میں منعقد ہوا۔

فیسٹیول کے گالا میں کاروباری، فن، سیاست اور سنیما کی دنیا سے بہت سے مہمانوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر ترک ہدایت کار علی آتائے کی فیچر فلم ’’مورٹل ورلڈ‘‘ کی نمائش کی گئی جو دو مختلف خاندان کی کہانی بیان کرتی ہے۔

8 مئی تک جاری رہنے والے اس میلے میں ترکی کی مختصر فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

جنید اشک  کی ہدایت کاری میں "If I Were a Bird"، ڈائریکٹر ایمر حان جان گل  کی  فلم  "Fish” اور ڈائریکٹر حقان اییلیک  کی فلم  "Plunges and Muds” بھی اس تقریب میں دکھائی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں