ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کھیلوں کے فروٰغ کیلیے کوشاں ہے ،میر محمد ہاشم

چاغی(جسار ت نیوز)وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی فٹسال گرانڈ میں آل رمضان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹرخدارحیم میروانی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر وسابق تحصیل ناظم میر حاجی میر محمدجمعہ کبدانی، اسپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت میر محمدہاشم نوتیزئی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان نسل تباہی اور منشیات سے بچ سکتی ہے، ہماری حکومت اسپورٹس کے میدان آباد کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈنگ مہیا کرے گی اور نوجوانوں کو اسپورٹس کیلیے ہر سال مواقع فراہم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں