ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعطم عمران خان کی گدھے سے متعلق مثال وائرل ہوگئی

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گدھے سے متعلق مثال سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔

عمران خان کی پوڈ کاسٹ ریکارڈنگ کی ایک کلپ آن لائن گردش کر رہے ہیں جس میں وہ برطانیہ میں اپنی زندگی کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں لیکن اُن کے ایک خاص جملے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’میرا برطانیہ میں ویلکم کیا گیا لیکن میں نے اسے کبھی اپنا گھر نہیں سمجھا کیونکہ میں پاکستانی تھا اور ہم چاہے کچھ بھی کرلیں انگریز نہیں بن سکتے۔‘

اُنہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’جیسے گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا، وہ گدھا ہی رہتا ہے۔‘

عمران خان کی گدھے سے متعلق ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں بھی عمران خان کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں