ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید ظاہرشاہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید ظاہر شاہ کی اپنے حلقے کی عوام کے لئے خدمات و قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے شہید رہنما اور سابق ضلعی ناظم لوئر دیر ظاہر شاہ کے یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ظاہر شاہ ایک ثابت قدم رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید ظاہر شاہ کو ان کی نویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ظاہر شاہ کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کے لئے خدمات و قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ظاہر شاہ کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور دیر کی عوام کی بہبود و ترقی کا خواب پورا کریں گے، پارٹی عہدیداران و کارکنان شہید ظاہر شاہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں