ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل 

کراچی :وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے سابق وزیر فواد چوہدی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں کبھی بھی پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہوئی اس بات کا اظہار وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ

سندھ کسی صورت پنجاب کا پانی نہیں چاہتا بلکہ اپنا جائز حق مانگتا ہے۔پی ٹی آئی کے دور میں کبھی بھی پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہوئی اور اگر ہم پانی کی بات کرتے تھے تو ہمیں صوبائیت کا طعنہ دیاجاتا۔آج خود پی ٹی آئی پانی پر پنجاب یعنی صوبائیت کی سیاست کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سندھ کو 40 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور میں ارسا کو یرغمال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کسی صوبے کا پانی نہیں چاہتا،سندھ صرف اپنے حصے کا پانی چاہتا ہے۔سندھ چاہتا ہے کہ اگر سسٹم میں پانی کی کمی ہے تو جو پانی موجود ہے

اسے منصفانہ طورپر تقسیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت تمام صوبوں سے مل کرزرعی ترقی پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم زرعی ملک ہیں لیکن گندم ، دالیں اور چینی دیگر ممالک سے درا?مد کر رہے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم سے زراعت ترقی کرے گا

اور ہاری خوشحال ہوگا۔ ناصر شاہ نےکہا کہ پی ٹی ائی رہنما اپنی حکومت ہاتھوں سے کھو کر پاﺅں سے ڈھونڈ رہے ہیں۔ اب لانگ مارچ سے بھی انہیں کچھ نہیں ملنے والا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں