ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ مفید رہا، کوچ سیگفرائیڈ ایکمین

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور ہیڈ کوچ پاکستان پہنچنے کے بعد لاہور ائرپورٹ سے باہر آرہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ مکمل کرکے گزشتہ روز علی الصبح5 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کیلیے دورہ یورپ نہایت مفید رہا۔ کھلاڑیوں نے یورپین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا۔ ان تجربات کی روشنی میں قومی ٹیم ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔دورہ یورپ کے دوران قومی ٹیم کے ہمراہ منیجر اولمپیئن خواجہ جنید,ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین,معاون کوچ اولمپیئن وسیم احمد,ڈریک فلیکر کوچ رچرڈ اسنیچر,گول کیپر کوچ باب جان ویلڈیف,ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی بھی موجود تھے۔ واضح رہے پاکستان ہاکی ٹیم نے دورہ یورپ کے دوران5 میچز کھیلے. پہلے 2 میچز کی سیریز ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہالینڈ کے ساتھ کھیلی جس میں پہلے میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا ۔دوسرے میچ میں ہالینڈ نے قومی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں4 گول سے شکست دی۔تیسرا میچ قومی ٹیم نے ورلڈ چمپیئن بلججیم کے ساتھ کھیلا جو کہ بلجیم نے ایک کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا.بعد ازاں قومی ہاکی ٹیم اسپین کے شہر بارسلونا پہنچی۔اسپینش ٹیم سے 2 میچز کی سیریز کھیلی.پہلے میچ میں پاکستان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں4 گول سے ہرایا جبکہ دوسرا میچ اسپینش ٹیم نے 3 کے مقابلے میں 5گول سے جیت لیا. مجموعی طور پر قومی ہاکی ٹیم نے5 میچز کھیلے.5 میچز میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں