ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیوبا، گیس کے اخراج سے ہوٹل میں دھماکے سے 22 افراد لقمہ اجل

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں  ہلاکتوں کی  تعداد 22 ہو گئی۔

کیوبا کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گیس کے اخراج سے ہونے والے زور دار دھماکے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دھماکے میں اب تک 22 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،جن  میں سے 14 بچے ہیں اور کم از کم 70 افراد زخمی ہیں، اور مرنے والوں میں ایک بچہ اور ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔

ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے والے صدر Miguel Diaz-Canel کا کہنا ہے  کہ یہ واقعہ دہشت گردانہ حملہ نہیں بلکہ ایک بدقسمت حادثہ تھا، انہوں نے  شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی۔

کیوبن پریس کے مطابق، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کچھ عرصے سے جاری ہوٹل کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یہ  دھماکہ گیس پائپ لائنو ں میں  گیس  کے اخراج سے رونما ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 اسٹار ہوٹل ساراٹوگا میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 13 لاپتہ ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں