ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم کی نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دی گئی ہے۔ خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوجانے کے بعد عمران اسماعیل نے استعفی دے دیا تھا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مشرف دور میں ڈاکٹر عشرت العباد خاں کو گورنر سندھ لگایا گیا تھا انہوں نے سب سے طویل وقت فرائض انجام دینے کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔ لیکن گورنر شپ ختم ہوجانے کے بعد وہ فوری باہر چلے گئے اور پھر لوٹ کے وطن واپس نہیں آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں