ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہی اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف نے اپنا پلان فائنل کرلیا۔ ملک بھر سے لاکھوں مظاہرین کو اسلام آباد بلانے اور بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق کپتان کا پیغام پارٹی رہنماؤں تک پہنچا دیا گیا، لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا کردیا جائے گا اس حوالے سے بڑے شہروں کی بندش کے لیے پوائنٹس طے کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کو گرفتاریوں سے بچنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عمل درآمد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی قائدین کی گرفتاری کی صورت متبادل قیادت کارکنان کو لانگ مارچ میں گائیڈ لائین دے گی، جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں