ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ راولپنڈی سرکاری و نجی مصروفیات کے باعث ملتوی

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا دورہ راولپنڈی سرکاری و نجی مصروفیات کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے آر آئی سی، آر آئی یو اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کرنا تھا، وزیراعلیٰ کا میٹرو بس ایلیویٹڈ ٹریک کے معائنہ کے لیے چاندنی چوک سے صدر تک میٹرو بس میں سفر کا بھی پلان تھااسکے علاوہ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے لیے پولیس نے گزشتہ رات سے ہی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی ہوئی تھی، انہوں نے دورے کے بعد کمشنر آفس میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں بھی شرکت کرنا تھی۔

ضلعی انتظامیہ، آئیسکو، پولیس، صحت، سوئی گیس سمیت تمام محکموں کے افسران کو بھی دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ملتوی ہونے کی اطلاع پر متعلقہ اداروں کے عملے کو ریلیکس کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں