ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف سیکریٹری جی بی کا سیلاب سے متاثرہ آبی راستوں کا جائزہ

گلگت بلتستان:چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے سیلاب سے متاثرہ آبی راستوں کا جائزہ کیا،کمشنر، ڈی سی،سیکریٹری پاور،ڈی جی این ایچ اے اور سی او ایف ڈبیلو او بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیف سیکریٹری جی بی محی الدین نے گلیشیئر سے تباہ زرعی چینلز کی بحالی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔

محی الدین نے بتایا کہ علاقے میں انٹرنیٹ اور فون کے نظام کو ایف ڈبلیو او بحال کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، چئیرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین این ایچ اے نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی، حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22 گھر خالی کرا لیے گئے،شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا تھا، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہِ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گر گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں