ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گجرات ٹائٹنز کے خلاف ممبئی انڈینز کی فتح

ممبئی(جسارت نیوز):انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز نے گجرات ٹائٹنز کو 5 رنز سے شکست دے دی، ٹم ڈیوڈ کو 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ ممبئی انڈینز کی لیگ میں دوسری فتح ہیجبکہ اس کو 8 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بریبورن اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلے گئے لیگ کے 51 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، اوپایشان کشن نے 29 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، ٹم ڈیوڈ نے ناقابل شکست 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔گجرات ٹائٹنزکی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے،و ریدھیمان ساہا اور شبمن گل کی نصف سنچریاں بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔ممبئی کے مروگن ایشون نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ٹم ڈیوڈ کو 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں