ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اشتر اوصاف اٹارنی جنرل مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اشتر اوصاف علی کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیراعظم کے مشورے پر کی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا عہدہ خالد جاوید خان کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اشتراوصاف سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 16-2015 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون وانصاف رہ چکے ہیں جب کہ دو مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھاچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں