ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی فرماں روا اسپتال میں داخل کر دیئے گئے

سعودی  فرماں روا سلمان کو آج  جدہ کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی SPA کے مطابق ،شاہ سلمان کے ہسپتال میں طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاہم ان کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

چند ہفتے قبل ہی شاہ سلمان کے پیس میکر کی بیٹری تبدیل کی گئی تھی۔

سعودی بادشاہ کے پاس تمام تر اختیارات ہوتے ہیں جبکہ شاہ  نے اپنا ولی عہد اپنے 36 سالہ بیٹے محمد بن سلمان کو مقرر کر رکھا ہے جو عام طور پر روز مرہ کے معاملات چلاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں