ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات, ایک لاپتہ نوجوان سمیت 5 افراد جاں بحق

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک لاپتہ نوجوان سمیت 5افراد لقمہ اجل بن گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے بانہال قصبے میں ایک 25سالہ لاپتہ نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی گئی، جس کی شناخت شوپیاں کے عارف گنائی کے طور پر ہوئی ہے جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول کی شادی کی تقریب اگلے ہفتے طے تھی، حکام نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جموں کے علاقوں برمن اور پنچھاری میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔

دریں اثنا ضلع رامبن کے علاقے میترا کے قریب دو کمسن لڑکے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ ایک اور نوجوان ضلع جموں کے علاقے میرپور کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں