ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاتون کو فوڈ ڈیلوری میں سانپ کی کھال موصول

آپ فوڈ آرڈر کرتے ہیں اور جب آپ کو اپنی مطلوبہ چیز کی بجائے فوڈ میں کچھ اور ملے تو آپ کو ناخوشگوار لگتا ہے ،ایسا ہی کچھ بھارت میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا ہے ۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ترو واننتاپورم کی رہائشی پریا نے مقامی ہوٹل کو پراٹھا آرڈر کیا لیکن جب خاتون نے پارسل کھولا تو وہ پارسل میں پراٹھے کے ساتھ سانپ کی کھال کا ٹکڑا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

پریا اور ان کے خاندان کی جانب سے فوری طور پر ہوٹل کے خلاف میونسپل حکام کو شکایت درج کروائی گئی جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو عارضی طور پر بند کردیا۔

میونسپل نے مالکان کو مکمل صفائی کے بعد ہوٹل کھولنے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں