ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

داعش نے 11 مصری فوجیوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کر لی

قاہرہ: مصر میں داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں نہر سوئز کے قریب واٹر پمپنگ اسٹیشن پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد حملے میں 11 مصری فوجی ہلاک اور 5زخمی ہوگئے تھے۔ یہ کارروائی چند برس کے دوران مصری فوج پر ہونے والا سب سے جان لیوا حملہ ہے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی نے حملے کے بعد فوج کی اعلیٰ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کارروائی کی مذمت کی۔ داعش کے ابلاغی ادارے اعماق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں